(ویب ڈیسک)جرمنی کی کار بنانے والی کمپنی ووکس ویگن نے پاکستان میں نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا، پاکستان میں ووکس ویگن کا پلانٹ لگایا جا رہا ہے، پلانٹ دو سال میں مکمل ہو جائےگا۔
تفصیلات کےمطابق جرمنی کی کار ساز کمپنی ووکس ویگن کی جانب سے پلان کی جارہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی نئی گاڑیاں لانچ کرے گی، اس سے قبل یہ توقع کی جارہی تھی کہ جرمن کار ساز کمپنی کی گاڑیاں 2023 تک پاکستان آجائیں گے مگر کمپنی نے خود منصوبہ بنایا کہ وہ پاکستان میں اپنا پلانٹ لگائے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جرمن کمپنی اپنا امروک ٹرک اور ٹرانسپورٹر وین پاکستان میں تیار کرے گی۔ امروک ٹرک ، ٹویوٹا ہائی لکس اور آئی سوز ڈی میکس کو جبکہ ٹرانسپورٹر وین ہیونڈائی گریںڈ سٹاریکس اور کیا گرینڈ کارینول کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار تھا۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) کے سینئر عہدیدار عاصم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ووکس ویگن نے ہم سے رابطہ کیا اور ہمیں بتایا کہ امروک ٹرک اور ٹرانسپورٹر وین کو عالمی الاقوامی سطح پر بند کر دیا گیا ہے، اسی لیے وہ ان کی جگہ دو نئی کاریں لینا چاہتے ہیں، کمپنی 2026 تک اپنے گرین فیلڈ کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔
ووکس ویگن پاکستان میں سکوڈا اور ووکس ویگن کی ایس یو وی یا منی ایس یو وی لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یعنی کہ وہ اب کمرشل ٹرکوں کے بجائے پیسنجر وینز شروع کرنے جا رہے ہیں اور وہ ابتدائی طور پر یہ کاریں لانچ کریں گے۔
ووکس ویگن ٹاؤس (سی سیگمنٹ ایس یو وی) اور ٹی راک ( بی سیگمنٹ ایس یو وی) یہ گاڑیاں بھی لانچ ہو سکتی ہیں، تیار ہونے والی ان کی گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔