معروف بھارتی کامیڈین اداکار انتقال کر گئے

23 Jul, 2022 | 03:51 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف کامیڈین اداکار دیپیش بھان انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  مشہور ٹیلی ویژن ڈرامے ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ میں کانسٹیبل کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے 41 سالہ اداکار دیپیش بھان  چل بسے۔اداکار کے گھر والوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیپیش کی موت برین ہیمریج کے باعث واقع ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار گھر کے قریب اپنے دوستوں  کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ زمین پر گر گئے انہیں فوری  قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اداکار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ دیپیش  بھان نے تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ، مے آئی کم اِن میڈم، ایف آئی آر اور بھابھی جی گھر پر ہیں جیسے مشہور   ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ کردار ادا کر کے شہرت کمائی تھی۔

مزیدخبریں