(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف کامیڈین اداکار دیپیش بھان انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ٹیلی ویژن ڈرامے ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ میں کانسٹیبل کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے 41 سالہ اداکار دیپیش بھان چل بسے۔اداکار کے گھر والوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیپیش کی موت برین ہیمریج کے باعث واقع ہوئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار گھر کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ زمین پر گر گئے انہیں فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اداکار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
In shock, gutted ,pained with the news of Deepesh Bhan passing away at the age of 41 yesterday, a very important cast member in f.i.r , Was a fit guy who never drank/smoked or did anything to harm his health, left behind a wife n one year old child and parents and us all ???????? pic.twitter.com/FVkaZFT3bI
— Kavita Kaushik (@Iamkavitak) July 23, 2022
یاد رہے کہ دیپیش بھان نے تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ، مے آئی کم اِن میڈم، ایف آئی آر اور بھابھی جی گھر پر ہیں جیسے مشہور ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ کردار ادا کر کے شہرت کمائی تھی۔