سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 18 افراد ہلاک

23 Jul, 2022 | 01:02 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اورسینکڑوں بے گھر ہو گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے بننے والے سیلابی ریلے نے فارس کے شہر استہبان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، خشک سالی سے متاثرہ صوبے میں سیلابی کیفیت کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

گورنر فارس یوسف کاریگر کے مطابق رضا کاروں نے سیلابی صورتحال میں پھنسے 55 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ایران کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2018 میں بھی ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 44 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں