دوبارہ وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد حمزہ کا پہلا ٹوئٹ

23 Jul, 2022 | 10:18 AM

ویب ڈیسک :نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا ٹوئٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ انشا اللّٰہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔

مزیدخبریں