ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر ؛حکومت نے عوام کو بڑاجھٹکا دے دیا

File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا، اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا، بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کو 3 مراحل میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اضافہ جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہو گا، لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا، فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔