ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں مولانا غیاث الدین کے بیٹے زید بن غیاث کو 3گولیاں لگی ہیں اورانہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ۔تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید کی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔