عید کے تیسرے روزبڑی مارکیٹس بندمگرحاجی کیمپ کا لنڈا بازار کھل گیا

23 Jul, 2021 | 06:02 PM

Ibrar Ahmad
Read more!

 راؤدلشادحسین: عید کے تیسرے روز شہرکی بڑی مارکیٹس  بند ہیں لیکن حاجی کیمپ کا لنڈا بازار کھل گیا،حاجی کیمپ لنڈا بازار میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئیں تاہم ایمپریس روڑ اور نکلسن روڑ پر ریڑھیوں کی بھر مار،کورونا ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کیاجارہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز شہرکی بڑی مارکیٹس  بند ہیں ،حاجی کیمپ کے بالمقابل ایمپریس روڑ اور نکلسن روڑ پر لگے لنڈا بازار سے شہریوں کی نئے اور سیکنڈ ہینڈ جوتے و کپڑے خریدنے میں دلچسپی رہی تاہم کورونا ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کیا گیا،خریداری  کیلئے آنیوالےشہریوں کوماسک کے استعمال اورسماجی فاصلے کی کوئی فکرنہیں،تاہم ماسک کےعدم استعمال کاجواز تنگدستی کوٹھہرایا گیا،
 ریڑھی بانوں نے حسب روایت سڑک کو ہی کاروباری مسکن بنا لیا،ریڑھی بان  کا کہنا ہے  کہ  کاروبار کرنے کےلیے دکانوں سے باہر ریڑھیاں لگانا پڑتی ہیں۔ لنڈا بازار میں کاروباری سرگرمیاں تو شروع ہوگئیں لیکن ایس او پیز کی خلاف ورزی اور تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں