کلین اینڈ گرین مہم سے متعلق اوگرا کا اہم اقدام

23 Jul, 2021 | 05:23 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین اقدامات پر عملدرآمد کا معاملہ، اوگرا نے پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز پر صفائی کےلئے ہدایات جاری کر دیں  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین اقدامات پر عملدرآمد کا معاملہ، اوگرا نے پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز پر صفائی کےلئے ہدایات جاری کر دیں ،پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز  کےمالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر بنا نے کی ہدایت ،سٹیشنز پرصارفین کو واش رومز کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں، کلین اینڈ گرین اقدامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے،موٹر وے اور سیاحتی مقامات کے اطراف سٹیشنز فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔اوگرا  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کلین اینڈ گرین اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے چیف سیکرٹریز کو بھی ایڈ وائزری جاری کردی گئی اوگرا ایڈوائزری کے مطابق صوبائی حکومتیں سٹیشنز پر صفائی انتظامات کو بہتر بنانے اور عملدرآمد میں تعاون کریں۔

مزیدخبریں