فردوں اور انتقالات کی فیسوں میں اضافے  کی تجویز مسترد

23 Jul, 2021 | 04:38 PM

Malik Sultan Awan

عثمان علیم: عوام کے لیے خوشخبری،فردوں اور انتقالات کی فیسوں میں دس فیصد اضافے  کی تجویز مستردکر دی گئی، مزید بوجھ نہیں ڈالا جائیگا، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ریونیو بڑھانے کے لیے فردوں اور انتقالات کی موجودہ فیسوں میں دس فیصد اضافے کی سفارشات کی تھیں۔


فردوں اور انتقالات کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ،عوام مزیدبوجھ سے بچ گئے،فردوں اور انتقالات کی فیسوں میں اضافے کی سفارشات مسترد کر دی گئی،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے رینویو مزید بڑھانے کے لیے فردوں اور انتقالات کی فیسوں میں اضافے کی سفارشات کی گئیں تھیں،فردوں اور انتقالات کی فیسوں میں دس فیصد مزید اضافے کی سفارشات کی گئیں تھیں۔

پی ایل ار اے بورڈ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے، دس فیصد اضافے کو مسترد کر دیا،فرد کی فیس 500 اور وارثتی انتقال کی موجودہ فیس 1000 ہے جس میں مزید دس فیصد اضافے کی سفارشات کی گئیں تھیں۔
 

مزیدخبریں