ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد کو محفوط بنانے کامشن مکمل کرلیا

afghan border fencing
کیپشن: afghan border fencing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سیکیورٹی فورسز کا مغربی سرحد کو محفوط بنانے کا مشن، افغانستان سرحد پر 2200 کلومیٹر باڑ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کا مغربی سرحد کو محفوط بنانے کا مشن، افغانستان سرحد پر 2200 کلومیٹر باڑ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 11 فٹ اونچی اور 3 فٹ چوڑی فینسنگ نے دہشتگردوں کا راستہ روک دیا  گیا ہے،بارڈر پر حفاظتی باڑ امن اور پاکستان کے دفاع کی ضامن، خطے کی بدلتی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحد پر باڑ کی تنصیب کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، افغان سرحدی علاقے میں 834 میں سے 554حفاظتی قلعوں کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی، کے پی اور بلوچستان میں ایف سی کے 73 اضافی ونگز بھی تشکیل دے دیئے گئے، پاک افغان سرحد پر در اندازی روکنے اور مؤثر نگرانی کے لئے جدید نظام کی تنصیب بھی جاری ہے ، مغربی سرحد پر تمام غیر قانونی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

فینسنگ کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر رہ گئے باڑ کے بعد سمگلرز کا راستہ بند ،پاکستان کی ٹریڈ بڑھ گئی باڑ لگانے کے سلسلے میں چترال اور دیگر مشکل ترین علاقوں میں خچروں اور ہیلی کے ذریعے سامان پہنچایا گیا ہے۔