علی رامے:پنجاب حکومت نے گجومتہ تا شاہدرہ میٹروبس ٹریک کی سکیو رٹی کے لیے نئے ٹھیکیدار کی تلاش شروع کردی ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میٹرو بس سروس کی سکیو رٹی کے لیے سکیورٹی کمپنیز سے بڈ مانگ لی ہے۔ جس کے لیے 5 اگست تک وقت دیا گیا ہے۔ کم سے کم بڈ دینے والی کمپنی کو میٹروبس کی سکیو رٹی کا ٹھیکہ دیا جائے گا ۔ موجودہ معاہدے کے تحت میٹروبس لاہور کی سکیورٹی پر سالانہ 21 کروڑ روپے اخراجات آرہے ہیں ۔
میٹروبس سروس کی سکیو رٹی کا تین سالہ کنٹریکٹ اس سال ختم ہو رہا ہے جس کے بعد نیا ٹھیکیدار سکیورٹی کا انتظام سنبھالے گا جبکہ پہلے سے جاری ٹھیکے میں مزید دو سال کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے ۔