ایکسپو سنٹر میں عید کے تیسرے روز بھی ویکسین لگنے کا عمل جاری 

23 Jul, 2021 | 12:19 PM

Imran Fayyaz

ایکسپو سنٹر میں عید کے تیسرے روز بھی ویکسین لگنے کا عمل جاری ہے،عام شہریوں کو سائنو ویک بیرون ملک جانیوالوں کو موڈرنا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ایکسپوویکسی نیشن سنٹر ہال 3 پر تمام شہری سائنو ویک لگوا سکتے ہیں جبکہ بیرون ملک جانے والے افراد ایکسپو سنٹر میں موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ایکسپو سنٹر میں ایسٹرازینیکا کی دوسری ڈوز بھی شہریوں کو لگنا شروع ہو گئی ہے۔ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز لگوانے والے ہال نمبر1 میں دوسری ڈوزلگوا سکیں گے  جبکہ سائنو فارم و دیگر ویکسین کی دوسری ڈوز بھی ہال نمبر1 میں لگائی جا رہی ہے۔
 انتظامیہ کے مطابق ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر شہریوں کے لیے 24 گھنٹے فنکشنل ہے، شہری اتوار کے علاوہ کسی وقت کورونا ویکسین وقت لگوا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں