شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں کس اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے؟

23 Jul, 2021 | 10:42 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)اداکار شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔

 اب بھارتی فلموں کے نامور ہیرو شاہ رخ خان جلد ہی جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ  کام کرتے ہوئےنظر آئیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق جلد ہی وہ فلم’ پٹھان‘ میں دکھائی دیں گے۔ان کی نئی فلم کی ہدایت کاری ایٹلی کریں گے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نین تارا نے فلم سائن کرلی ہے اور وہ اس فلم کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں