آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی   پیش گوئی کر دی

23 Jul, 2021 | 08:41 AM

Imran Fayyaz

(شہزاد شاہزیب)شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آنے والے ہفتے میں محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے جبکہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

جولائی کا آخری عشرہ ہے اور سورج کی کرنوں کی تپش سے حبس بڑھ گیا ہے تاہم بادل بھی ٹکڑیوں کی شکل میں گردش کر رہے ہیں اور جب بادل سورج کا راستہ روکتے ہیں تو قدرے راحت کا احساس ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم حبس کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات نے پیر سے بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے، بارش کا سسلسلہ اگلا پورا ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد کے قریب بتایا جارہا ہے۔

 دوسری جانب  لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 110 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ پر شہر کی آب وہوا مضرصحت ہے۔۔ کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 164 ریکارڈ کیا گیا۔ایف سی کالج 148، مراتب علی روڈ 136, ایمپریس روڈ 110, ماڈل ٹاؤن 96, فیز 8 ڈیفینس 80, قذافی سٹیڈیم 59 جبکہ عسکری ٹین میں 53 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شہری گھر وں سے نکلنے سے قبل ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
 

مزیدخبریں