پنجاب کریکولم بورڈ نے 100 کتابوں پر پابندی لگادی

23 Jul, 2020 | 07:42 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( اکمل سومرو ) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا درسی کتب بارے بڑا فیصلہ، مہنگی فیسوں والے سکولوں کی غیر معیاری، ناقص اور غلط معلومات سے بھر پور 100 کتابوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کوالٹی ایجوکیشن کے دعویداروں کی نصابی کتابوں میں غلطیاں ہی غلطیاں، ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پردہ فاش کردیا۔ ایم ڈی رائے منظور ناصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ہزار کتابیں پرائیویٹ سکولز سے اکٹھی کی ہیں۔ 30 کمیٹیاں ان کتب کے مواد کا جائزہ لے رہی ہیں، فوری طور پر 100 کتابوں پر بورڈ نے پابندی عائد کردی ہے۔

31 پبلشرز کی ان 100 کتابوں میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تاریخ پیدائش غلط درج تھی، صحابہ کرام بارے نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے، آزاد کشمیر کو انڈیا کے نقشے میں دکھایا گیا ہے  جبکہ ایک کتاب میں مہاتماگاندھی کے قول کو بھی شائع کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ کتابوں کی پنجاب میں فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ان کتابوں کو ضائع کیا جائے گا۔ اگر7 دنوں میں کہیں پر بھی یہ کتب پائی گئیں تو ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ 

مزیدخبریں