( عابد چوہدری/ فہد علی ) ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش، قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح گلی محلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے۔ لیکن شہری اس کے ناجائز استعمال کے دریغ نہیں کرتے اور لوگوں میں اپنا خوف برقرار رکھنے میں تلے رہتے ہیں۔ مادھو لال حسین دربار کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں قربانی کے جانور گلی میں باندھنے پر گولیاں چل گئی۔
اہل علاقہ کے مطابق علی کنگ اور اسکے ساتھیوں نے گلی میں قربانی کے جانور باندھنے پر فائرنگ کی۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کے روکنے کے باوجود بھی ملزمان فائرنگ کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران اینٹیں لگنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب سندر پولیس نے کارروائی کرکے مویشی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ سندر کے علاقے میں قربانی کے مویشی چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہے۔ جس پولیس نے مخبر کی اطلاع ہر چھاپا مار کر ملزم یونس، شاہزیب اور اعظم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے لاکھوں مالیت کے تین بچھڑے اور واردات میں استعمال ہونے والے تین پسٹل برآمد کیے گیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔