پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہمشکل منظر عام پر آگیا

23 Jul, 2020 | 04:21 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ڈرامہ ” ارطغرل غازی “پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، پاکستانی لوگ ارطغرل غازی کی کاسٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، ڈرامہ میں دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر  فالو کرنا شروع کردیا اور انکے ڈائیلاگ لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔

  ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی “ کے بہت سے کردار ایسے ہیں جو اپنی بھرپور مقبولیت کے باعث پاکستان میں اپنے نبھائے گئے کردار ہی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں، انہی کرداروں میں سے سب سے زیادہ شہرت اور محبت پانے والا کردار ارتغل کا ہے جسے پاکستانیوں نے دل و جان سے پسند کیا ہے اوریہ کردار ترک اداکارانجن التان  نے نبھایا ہے، پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا جس نے لوگوں  کو حیران کر دیا ہے،  پاکستانی نوجوان  مصطفیٰ حنیف اداکار سے ہوبہو مشابہت کے سبب سوشل میڈیا پر مشہور بھی ہورہا ہے،  سوشل میڈیا پر لوگ انہیں پاکستانی ارطغرل کے نام سے جانتے ہیں۔

  روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والےمصطفیٰ حنیف نے انٹر نیشنل ریلیشنس(آئی آر)میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور ایک نجی ادارے کے لیے کام کر رہے ہیں۔مصطفی کا کہنا تھا کہ انکے دوست اور ارد گرد کے لوگ انہیں ارطغرل کہہ کر بلاتے تھے تو   انہیں بہت عجیب لگتا تھا ،پھر انہوں نے ڈرامہ دیکھا تو محسوس کیا کہ واقعی انکی شکل ارطغرل سے خاصی مماثلت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ارطغرل کے نام سے مشہور ہونے سے پہلے بھی وہ یوٹیوب پر اپنا ایک چینل چلا رہے تھے، جس پر وہ سیر و سیاحت سے متعلق مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔

 

ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفیٰ حنیف نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنھیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں  ںے ارطغرل غازی کے لباس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیچ پر اپ ڈیٹ کی جسے صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔

مصطفیٰ حنیف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ترکی جا کر اس ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان سمیت کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں سے خصوصی طور پر ملنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں