لاہوریوں کیلئے اچھی خبر

23 Jul, 2020 | 03:54 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  شہریوں  کے لئے اچھی خبر، ایکسائز نے سمارٹ کارڈ بنانے کے لئے  20 نئی مشینیں خرید لیں، ایک روز میں22  ہزار سے زائد سمارٹ کارڈ بنیں گے.

تفصیلات کے مطابق ایکسائز نے سمارٹ کارڈ بنانے کے لئے  20 نئی مشینیں خرید لیں، ایک روز میں22  ہزار سے زائد سمارٹ کارڈبنیں گے. وزیرِ ایکسائز نئی مشینیں آنے پر صوبائی وزیر حافظ  ممتاز کا متعلقہ کمپنی کا دورہ سیکرٹری وجیہ اللہ کنڈی، ڈی جی مسعودالحق، راؤ شکیل الرحمان موجود ایکسائزسٹاف نے صوبائی وزیر حافظ  ممتاز کو بریفنگ دی۔

حافظ ممتاز کا کہنا تھا کہ  نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ جلد جاری کر دیا جائے گا، شہریوں کےمسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ڈیڑھ ماہ میں زیرالتواسمارٹ کارڈزمالکان تک پہنچادیں گے، بریفنگ نئی مشینوں کے بعد سمارٹ کارڈ بنانے میں تاخیر نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ  دسمبر 2018 میں رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا تھا جو ابتدا سے ہی مسائل کا شکار ہوگیا اور لاکھوں کارڈز التوا کا شکارہو گئے تھے۔ سمارٹ کارڈز کے اجرا کے ایک سال گزرنے کے بعد محکمہ ایکسائز کو کمپنی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا خیال آ گیا جبکہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کی فیس وصولی کے باوجود تاخیر پر کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

 نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے ان باکس کمپنی کو 14 روز کا وقت دے دیا ہے۔ زیرا لتوا سمارٹ کارڈ جاری نہ ہوئے تو مہینے کے ادائیگی میں سے 2 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک بار کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں