ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

 بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت نے نومبر کے وسط سے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا، الیکشن کمیشن سے آئندہ ہفتے اہم اجلاس میں تاریخ تجویز کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 21-2019 کے تحت فروری  سے قبل بلدیاتی انتخابات کروائے جانے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے آغاز کا عندیہ دے دیا ہے، آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیساتھ اہم اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر کے وسط سے شروع کرنے کی تجویز دی جائے گی، پہلے مرحلے میں نیبر ہڈ اور ویلیج پنچائیت کونسل کے انتخابات کروائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 21 اگست کو جاری کرے گا،  19 ستمبر تک فہرستوں پر اعتراضات دائر کیے جائیں گے، 26 ستمبر تک حلقہ بندیوں پر اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، اکتوبر اور نومبر کے 15 دن الیکشن کے انتظامات کیلئے رکھے جائیں گے.

الیکشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز دسمبر کے وسط سے کیا جائے گا، جس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن ، تحصیل کونسل سمیت دیگر بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے، محکمہ بلدیات پنجاب اور الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کیلئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، عید کے فورا بعد لاہوراور پنجاب کے تمام اضلاع میں دفاتر بنانے کے احکامات کارکنوں کو دے دیئے گئے ہیں۔

 پی ٹی آئی کی سنٹرل قیادت کی جانب سے کارکنوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل پنجاب کی تمام تحصیلوں میں دفاتر کو فعال کیا جائے، ہر گلی محلے کی سطح پر دفاتر بنائے جائیں۔

تحریک انصاف نے کارکنوں کو دفاتر میں کارنر میٹنگز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer