ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سکیموں میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرکے ستیاناس کردیا گیا: ہائیکورٹ

ایل ڈی اے سکیموں میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرکے ستیاناس کردیا گیا: ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی اوچوک(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائشی پلاٹوں کی کمرشلائزیشن تاحکم ثانی روک دی، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیئے کہ ایل ڈی اے سکیموں میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرکے ستیاناس کر دیا گیا گیا۔جسٹس عاطر محمودنے واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزارکی جانب سے وقاراے شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر پیش ہوئے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ ایل ڈی اے ایکٹ میں کوئی ایسی شق موجود نہیں کہ رہائشی پلاٹ کو کمرشل کیا جاسکے۔ جسٹس عاطرمحمود نے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرنے پر ایل ڈی اے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایل ڈی اے رہائشیوں کے بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے.

ایل ڈی اے سکیموں میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرکے ستیاناس کر دیا گیا گیا۔ ایل ڈی اے کی سکیموں کے بعد اب پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ستیا ناس کیا جارہا ہے۔جسٹس عاطر محمود نے کہا کہ رہائشی پلاٹوں کی کمرشلائزیشن سے ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

درخواست گزارنے کہاکہ واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی ایل ڈی اے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرنے کی اجازت دے رہا ہے،عدالت ایل ڈی اے کے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرنے کا اقدام کالعدم قراردے۔
ایل ڈی اے

Shazia Bashir

Content Writer