ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پابندی کے باوجود شہر کے اندر جانوروں کی خریدو فروخت جاری

پابندی کے باوجود شہر کے اندر جانوروں کی خریدو فروخت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھرسے (بسام سلطان،وقاص احمد،وقار گھمن،عرفان ملک، جمال الدین جمالی، فاران یامین،فہد بھٹی) پابندی کے با وجود  شہر کے  اندر قربانی کی جانوروں کے خرید و فروخت جاری،  چارا  بیچنے والوں نے از خود نرخ بڑھا دیئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق سگیاں منڈی میں ایس او پیز  کی خلاف ورزی بھی معمول بن گئی ۔ کوروناوائرس کے باعث حکومت نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت صرف مقرر کردہ  12 منڈیوں میں کرنے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی بیوپاری بکرے اور بیل فروخت کرنے کیلئے شہر کے اندر لے آئے ہیں ۔

 

ٹائون شپ ، گرین ٹائون اور گڑھی شاہو کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی منڈیاں ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل ہیں، ضلعی انتظامیہ نے تحصیل شالامار کے علاقوںہربنس پورہ، لال پل،قلندر پورہ میںقائم غیرقانونی سیل پوائنٹس کو ہٹا دیا ادھر دو سو روپے من تک فروخت ہونے والا چارہ تین سے چار سو روپے من تک فروخت ہونے لگا، پائن ایونیو اور کاچھا مویشی منڈی میںکیچڑ  کی وجہ سے برا حال ہے ۔

 

پائن ایونیو مویشی منڈی کے بیوپاریوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار اور انتظامی عملہ فی جانور رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے ضلعی حکومت کو مویشی منڈیو ں میں بینکوں کی عارضی برانچز بنانے کی ہدایت کردی۔ حکومتی ایس او پیز کے مطابق سگیاںمویشی منڈی شام سات بجے بند ہونی چاہئے مگرخریداروں کی بڑی تعداد رات گئے موجود رہتی ہے۔

 

بیوپاری اور گاہگ فیس ماسک کے بغیر گھوم رہے ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer