بینک روڈ (علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے لاہور کے کئی ایس پیز سمیت12 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تصور اقبال کو ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، رضا صفدر کاظمی کو ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور، کیپٹن (ر)دوست محمد کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور، ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور اعجاز رشید کو ایس پی اے وی ایل ایس لاہور، ایس پی سی آر او لاہور محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکشن پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔
تقرری کے منتظر، سید محمد عباس کو ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا، امتیاز محمود کو ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ، محمد عثمان طارق بٹ کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور، محمد اکرم خان نیازی کو ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان، فراز احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان، حفیظ الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ، ایس پی محمد وسیم ڈار کو ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرز ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ نے پولیس کے بجٹ سے پہلے کوارٹرز کی 35 ارب 15 کروڑ روپے کی قسط جاری کر دی، حکومت نے پولیس کو رواں مالی سال میں ایک کھرب 18 ارب سے زائد کا بجٹ جاری کرنا ہے۔
متعلقہ برانچ کا کہنا ہے کہ جاری شدہ فنڈز میں سے 30 فیصد رقم فورس کی تنخواہوں کی مد میں فکس کی گئی ہے، بجٹ میں سے سی ٹی ڈی کو ایک ارب 40 کروڑ روپے ، سپیشل برانچ ایک ارب، سیف سٹی کو 40 کروڑ روپے ، پنجاب کانسٹیبلری کو ایک ارب 70 کروڑ اور ایس پی یو کو 72 کروڑ کے فنڈزجاری کیے گئے جبکہ باقی فنڈز تمام اضلاع سمیت دیگر یونٹس کو جاری کیے جائیں گے،فنڈزسے سنٹرل پرچیز، یوٹیلٹی بلز، ٹی اے ڈی سمیت دیگر اخراجات کی مد میں پیسے اضلاع اور یونٹس کو جاری کر دیئے جائیں گے۔