بچوں کو شیشہ کی لت پر لگانے والے ملزم گرفتار

23 Jul, 2019 | 11:41 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) سمن آباد پولیس نے شیشہ کیفے چلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان قبضے سے شیشے کے فلیور اور دیگر سامان بھاری مقدار میں برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں شہریوں کی جانب سے پولیس کو درخواستیں موصول ہو رہی تھیں کہ علاقے میں شیشہ کیفے کا کاروبار جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کے بچوں کو شیشہ پینے کی لت لگ رہی ہے۔ پولیس نے شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے زین، وقاص اور عبدالرحمن کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان کے قبضے سے شیشہ، فلیورز اور شیشہ بنانے کا دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف سمن آباد پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں