افسران کی موجیں ختم، بڑی پابندی لگ گئی

23 Jul, 2019 | 08:35 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) ایف آئی اے افسران اور اہلکاروں کیلئے ڈریس کوڈ کا حکم نامہ جاری، ٹی شرٹ اور بغیر ویسٹ کوٹ شلوار قمیض پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ایف آئی اے پنجاب سمیت تمام صوبوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ایف آئی اے افسران دفاتر میں عام گھروں میں پہننے والے کپڑے پہن کر آجاتے تھے جس کی روک تھام کیلئے ڈریس کوڈ پالیسی جاری کر دی گئی ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق شلوار قمیض کیساتھ ویسٹ کوٹ اور کالی پشاوری چپل ضروری قرار دے گئی ہے، پینٹ شرٹ اور ٹائی کے ساتھ بند جوتے پہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اسی طرح نائب قاصد بھی سفید شلوار قمیض، کالی ویسٹ کوٹ اور کالی چپل پہنچیں گے۔ مراسلے کے مطابق ایف آئی اے کے دفاتر میں ٹی شرٹ اور بغیر ویسٹ کوٹ کے شلوار قمیض پہنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں