ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قرباں پر بڑی پابندی لگ گئی

عید قرباں پر بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) محکمہ داخلہ پنجاب نےکالعدم تنظیموں کو عید الضحیٰ کے موقع پر  قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگا دی گئی، محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلہ اور ہدایات جاری کی ہیں کہ عید کے موقع پر کسی بھی کالعدم تنظیم کو چندہ یا قربانی کی کھال اکٹھی نہ کرنے دی جائے اور ان تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے جو چندہ یا کھال اکٹھا کریں۔

 دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر فعال،غیرقانونی اور غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ  کردی, منسوخی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer