وزیر اعظم 22کروڑ عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں

23 Jul, 2019 | 04:24 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اس انداز میں اجاگر کرنا عمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، پاکستان نے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا، اب حل نکالنا ہوگا۔

 وزیراطلاعات اسلم اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملکی مفادات پر دوٹوک اور واضح موقف اختیار کیا، وزیر اعظم 22کروڑ عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں، ثابت ہوا کہ شخصیت سچی ہو تو پرچیوں کی ضرورت نہیں رہتی۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے عمران خان کے دورہ امریکہ کو انتہائی اہمیت دی ہے، خارجہ محاذ پر پاکستان تیزی سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی امریکی صدر سے با مقصد با ت چیت اہمیت کی حامل ہے، عمران خان کا امریکہ میں شاندار استقبال قابل فخر ہے، سیاسی مخالفین اب کس منہ سے تنقید کریں گے؟

مزیدخبریں