ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے 11 اجلاس مکمل، 16 مسودہ قانون منظور

پنجاب اسمبلی کے 11 اجلاس مکمل، 16 مسودہ قانون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پنجاب اسمبلی نے اپنے پہلے پارلیمانی سال میں11 اجلاس مکمل کرلیے، اراکین اسمبلی کی جانب سے 2 ہزار 694 سوالات جبکہ مفاد عامہ سے متعلق 922 قراردیں جمع کروائی گئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی نے اپنے پہلے پارلیمانی سال میں اب تک 11 اجلاس مکمل کیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 101 دن کی نشستیں ہوئی ہیں ، ان 11 اجلاسوں کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے 922 قراردیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 35 منظور کی گئیں جبکہ 101 دن میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ اور بلدیاتی نظام سمیت 16 مسودہ قانون منظور کیے گئے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے حوالے سے 705 تحاریک التوا ئے کار جمع ہوئیں جن میں سے 266 کو ایجنڈے پر شامل کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر اراکین اسمبلی کی جانب سے2 ہزار 694 سوالات جمع کروائے گئے ہیں، جن میں سے 420 کےجوابات دیئے جا چکے ہیں, اسمبلی کی صوبے میں قانون سازی کےحوالے سےبھی کارکردگی تسلی بخش رہی، تاہم اپوزیشن کااحتجاج بھی ہوتا رہا۔

Sughra Afzal

Content Writer