ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 مویشی منڈیوں کے قیام پر 14 کروڑ لاگت آئے گی

7 مویشی منڈیوں کے قیام پر 14 کروڑ لاگت آئے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد حسین: شہر کی7 مویشی منڈیوں کے قیام پر 14 کروڑ لاگت آئے گی، عارضی مویشی منڈیوں میں 2 کروڑ 70 روپے سےسول ورکس جبکہ 11 کروڑ 30 لاکھ سےٹینٹس،لائٹس، جنریٹرز، فلیکسز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مویشی منڈیوں کے سول ورک کے ٹینڈر 24 جولائی کو کھلیں گے جبکہ ٹینٹس، لائٹس، جنریٹرز، کیمپس، تشہیری فلیکسزسمیت دیگرسہولیات کے ٹینڈرز 25 جولائی کو کھولے جائینگے، سول ورکس کی اوپن جبکہ منڈیوں کی تزئین وآرائش کی نیلامی میں مخصوص فرمزکوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ رنگ روڈ لکھو ڈیر منڈی کےکاموں میں81 لاکھ 20ہزار، پنجاب ایمپلائزکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو میں سول ورکس کی مدمیں 50 لاکھ اورڈی ایچ اے رہبرفیزالیون ہلوکی ڈیفنس روڈ پر50 لاکھ لاگت آئے گی، ڈی ایچ اے فیزنائن 30لاکھ 67 ہزار، حضرت عثمان غنی روڈ سگیاں میں 25 لاکھ روپے اور حضرت علیؑ روڈ سگیاں منڈی میں سول ورکس کی مد میں26 لاکھ76 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کو کانگووائرس اور دیگربیماریوں سے متعلق اسپرے کو یقینی بنائے گا، بیوپاریوں سے سہولیات کےعوض کوئی چارجز وصول نہیں لیے جائیں گے، سول ورک میں چارے کیلئے کھرلیاں، پانی ٹینک، عارضی پبلک ٹوائلٹس، پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بورنگ موٹریں، عارضی راستے کی تعمیروبحالی شامل ہوگی، مویشی منڈیوں میں 10 الائیڈ محکموں کے60 ملازمین ڈیوٹیاں دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer