ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، سول ایوی ایشن نے بڑا فیصلہ واپس لے لیا

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، سول ایوی ایشن نے بڑا فیصلہ واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر پورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹ کی ریپنگ لازمی قرار دی گئی تھی، فیصلے پر حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں اور عوام کی جانب سے تنقید کی گئی، جس کے بعد سول ایوی ایشن نے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ کردیا، نئے احکامات کے مطابق کوئی مسافر اپنی مرضی سے پلاسٹک کی ریپنگ کروانا چاہے تو اسے سہولت فراہم کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی ردعمل اور ایئرپورٹس پر مسافروں کی مزاحمت کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس حکم نامے سے قبل ملک بھر کے ائیر پورٹس پر ماضی میں بھی پلاسٹک ریپنگ کروانے کا فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer