اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اے سی رکھنے کی اجازت مل گئی

23 Jul, 2018 | 10:48 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصرکھوکھر: اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اے سی رکھنے کی اجازت دے دی گئی، نگران وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی سفارش پر اے سی فراہم کیا گیا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی نگران حکومت کو دھمکیاں دینا مہنگی پڑگئیں

نگران وزیر اعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے یہ بات نگران کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران بتائی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نےکہا کہ میاں نواز شریف کو ذاتی خرچے پر ایک عدد اے سی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں جیل حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نگران حکومت کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو جیل میں اے سی ڈاکٹرز کی سفارش پر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں