خاتون کو شوشل میڈیا، موبائل فون پر ہراسا ں کرنے والا ملزم گرفتار

23 Jul, 2018 | 10:23 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عرفان ملک:ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی۔ مال روڈ پر ملزم کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم خواتین کو فیس بک پر دوستی کے بعد بلیک میل کرتا اور جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو جوہر ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے درخواست دی کہ اس کی فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی ہوئی جس کے بعد لڑکے نے خاتون کی تصاویر کو کمپیوٹر کی مدد سے قابل اعتراض بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ ایف آئی اے نے جال بچھایا اور ملزم کو مال روڈ پر ایک ہوٹل میں لڑکی سے ملنے کے لیے بلایا گیا۔ ملزم ابھی بیٹھا برگر کھانے ہی لگا تھا کہ ایف آئی اے ٹیم حرکت میں آئی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:نواں کوٹ میں دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ایف آئی اے نے ملزم بلاول کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے خواتین سے اپیل کی گئی کہ کسی کو بھی فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس پر جانے بغیر ایڈ نہ کریں تاکہ ایسی سنگین صورتحال پیدا نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں