مناواں میں بہنوئی نے سالی کو قتل کردیا

23 Jul, 2018 | 05:42 PM

(عیشہ خان) مناواں میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے سالی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

مناواں میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے اپنی سالی اور چار بچوں کی ماں بتیس سالہ شکیلہ کو قتل کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور شکیلہ بی بی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ملزم ارشد کا اپنی سالی سے جھگڑا ہوا اور وہ اسے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں