(جمال الدین) 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، 2018 کے انتخابی نتائج کی بروقت ترسیل کیلئے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ٹیسٹنگ کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق الیکشن کے حوالے سے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پریذائیڈنگ آفیسر ووٹوں کی گنتی کر کے فوری رزلٹ موبائل سے بھیجیں گے۔ پولنگ اسٹیشز کا عملہ موبائل سے رزلٹ بھیجنے کی تربیت بھی لے چکا ہے۔پریذائیڈنگ آفیسر گنتی مکمل کر کے رزلٹ فارم کی تصویر لیکر آر او کو بھیجے گا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی
ریٹرننگ افسران کے مطابق موبائل سے بھیجا گیا رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھی پہنچ جائے گا جس کے نتیجے میں الیکشن کا رزلٹ جلد قوم کے سامنے آ جائے گا، اس کے علاوہ آر اوز اور پولنگ سٹیشن کا عملہ رابطہ میں رہیں گے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔عابد باکسر نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا
دوسری جانب عام انتخابات میں 2013کے بیلٹ بکس ہی استعمال ہونگے، بیلٹ بکس انتہابی خراب حالت میں سیشن عدالت رکھے گئے ہیں، بلٹ بکس کے کور مٹی سے آلودہ زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانےسے کچھ نئے بیلٹ بکس بھی تیار کیے گئے ہیں۔