(عابد چودھری) لیسکو کی غفلت نے ایک اور شہری کی جان لے لی، ہربنس پورہ کے علاقے میں بجلی کی تاریں گرنے کے باعث 28 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی
تفصیلات کے مطابق لیسکو انتظامیہ کی غفلت کے باعث بجلی کی لٹکتی تاروں نے ایک اور جان لے لی، ہربنس پورہ کے علاقے میں ہائی وولیٹج تار راہگیر کے او پر آگری جس کے باعث 28 سالہ عمران کر نٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں مگر عمران دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر مر دہ خانے منتقل کر دیا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔نواں کوٹ میں دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عمران گجرات کا رہائشی ہے اور اس کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے، لو احقین کے آنے کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی جائے گی۔