ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برف باری ؛گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج نے امدادی کام شروع کردیا

برف باری ؛گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج نے امدادی کام شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: برف باری کی وجہ سے گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ پاک فوج  کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز، طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں  جاری ہیں 

 حالیہ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا  جس کے باعث مقامی افرادصحت کے مسائل کا شکار تھے، 23 جنوری 2025 کو پاک فوج نے  مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی،7 ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں 2 ماہر امراض نسواں بھی  شامل تھیں  جنھیں مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کی یہ ٹیم برفباری کے موسم میں ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا،

 اس کے علاوہ سرداری میں ایک مفت طبی کیمپ بھی منعقد کیا گیا، جہاں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات و مشورے فراہم کیے گئے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشینری اور عملہ مسلسل کیل سے تاؤبٹ تک سڑک کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں،آج تک برفباری کے بعد بند ہونے والی 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا ہے، گریس ویلی کے مقامی افراد نے پاک فوج اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس، طبی عملہ اور سڑک کو کھلا رکھنے کی مسلسل کوششوں کو بھرپور سراہا