سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح /رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور ، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔