ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے ، بغیر ٹینڈر لبرٹی چوک پر کام شروع، گھڑی بھی مسمار

پی ایچ اے ، بغیر ٹینڈر لبرٹی چوک پر کام شروع، گھڑی بھی مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :پی ایچ  اے نے ٹینڈر کے بغیر لبرٹی چوک پر کروڑوں روپے سے تزئین و آرائش شروع کردی 

پی ایچ اے  کی عجب  پھرتیاں ، نہ ٹینڈر کرنے کی پرواہ نہ کسی منظوری کا انتظار کیا ،تاریخی لبرٹی چوک کی کروڑوں روپے سے تزئین و آرائش شروع کردی گئی،لبرٹی سے منسلک قریبی پارک میں نصب بڑی گھڑی مسمار کردی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لبرٹی مونومنٹ کو توڑ کر ٹائل ورک اور رنگ روغن پر چار کروڑ لگے گا،پی ایچ اے نے تاحال تزئین و آرائش کے لئے کوئی ٹینڈر فائنل نہ کیا ،خوبصورت گھڑی توڑ کر ظاہری خوبصورتی کیلئے مہنگی لائٹیں الگ لگائی جائینگی۔
ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بتایا پی ایچ اے لبرٹی کی خوبصورتی پر کام کررہا ہے ،لائٹیں لگانے کا کام ای ایم ای ڈائریکٹوریٹ کرے گا ۔