ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوہرے قتل کے 2 مرکزی ملزم گرفتار

دوہرے قتل کے 2 مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :دوہرے قتل اور اندھے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلیے ۔ ملزم  نے اپنے ہی بہن اور بہنوئی کو قتل کیا تھا 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دوہرے قتل اور اندھے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلیے ،کاہنہ پولیس نے ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس سے ٹریس کرکے گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم فراز کو دھلوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا ،ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی و بہن کو قتل کیا تھا، مقتول محمود اور مقتولہ رفعت نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کا مقتولہ رفعت کے گھر والوں کو رنج تھا اور بھائی نےطیش میں آکر قتل کیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے دوسرے کیس کے حوالے سے بتایا کہ اندھے قتل میں ملوث ملزم حارث کو رائے کلاں ضلع قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے اسلحہ کے لالچ میں دکاندار سید عابد کو سر میں فائر مار کر قتل کیا تھا،ملزم الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اسلحے کا شوقین تھا، ملزم نے دکان پر پڑے پستول کی لالچ میں قتل کیا اور 7پستول و گولیاں چُرا  کر فرار ہو گیا،ملزم سے چوری شدہ 7 پستول 30 بور اور 400 گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزموں کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا،