سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ، سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری 

23 Jan, 2025 | 02:40 PM

دلشاد راؤ:پنجاب حکومت نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت میں ملوث اشہاریوں،
دھماکہ خیز مواد کی ترسیل، سہولت کاری، قتل میں ملوث اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کی  گئی ہے۔صوبہ بھر میں 130 اشتہاریوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی۔
بلیک بک انویسٹی گیشن ونگ کے 101 اشتہاریوں،ریڈ بک سی ٹی ڈی ونگ کے 13 اشتہاریوں جبکہ ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی۔
جرائم کی نوعیت کے مطابق اشتہاریوں کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے 1 کروڑ تک مقرر کی  گئی۔
کچے کے ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت 3کٹیگزیز میں بالترتیب 1کروڑ ،50لاکھ،25لاکھ مقرر کر دی   گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ریوارڈ منی کمیٹی کا محکمہ داخلہ میں اجلاس ہو۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، سیکرٹری پراسکیوشن احمد عزیز تارڑ،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد ذیشان  سمیت سی ٹی ڈی اور محکمہ فنانس کے متعلقہ افسران نے  شرکت کی۔
اشتہاری مرید حسین کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری دی    گئی۔ٹارگٹ کلنگ کے اشتہاری صفدر کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کرنے ،خودکش دھماکہ میں سہولت کار اشتہاری سعد منیر ڈار ،محمد اعجاز کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی گئی۔
اشتہاریوں منیر اور اعجاز کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ فی کس کرنے کی منظوری،بم دھماکہ میں ملوث اشتہاری عمران ستار کی ریوارڈ منی 3 لاکھ سے 70 لاکھ کرنے،
بم دھماکہ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری سمیع اللہ کی ریوارڈ منی 60 لاکھ ،اشتہاری عبدالمجید رشید کی ریوارڈ منی 5 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ،بم دھماکہ ،گرجا گھر میں فائرنگ میں ملوث حافظ سلیمان کے سر کی قیمت 40 لاکھ ،بم دھماکوں ،دھماکہ خیز مواد میں ملوث عبیدالرحمن کی ریوارڈ منی 40 لاکھ ،اشتہاری تنویر نقوی کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 5 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ ،اشتہاری عمران زیدی کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری،بم دھماکہ میں ملوث اشتہاری امجد عباس کی ریوارڈ منی 25لاکھ کرنے،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری رضوان علی کی ریوارڈ منی 40 لاکھ ،اشتہاری بنیاد حسین کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ ،اشتہاری ملزمان تنویر حسین ،عنایت اللہ شاہ کی ریوارڈ منی فی کس 25 لاکھ کرنے ،شیخوپورہ رینج کے 3اشتہاریوں کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی فی کس 2 لاکھ ،گوجرانوالہ رینج کے 5 اشتہاریوں کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 2 لاکھ فی کس جبکہ منڈی بہاؤالدین میں مطلوب اشتہاری کی ہیڈ منی / ریوارڈ منی 20 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری  دی گئی۔

مزیدخبریں