ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسن زہری، اورنگزیب کھتیران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا،عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔