ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی موجودہ صورتحال،سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کرلئے

ملکی موجودہ صورتحال،سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کرلئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید متحرک ہو گئے۔
لاہور سمیت پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کرلئے ، 10 ہزار 441 کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا، واچ لسٹ میں 2301 افغان تربیت یافتہ نوجوان شامل ہیں، مقامی کالعدم تربیت یافتہ 1625 افراد کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی۔
حکام کے مطابق مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 2462 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔افغانستان کی جیلوں سے رہا 537 افراد کی سرویلنس شروع کردی گئی،پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنے والے 82 افراد کی نشاندہی کرلی ۔پنجاب کے لیے تھریٹ سمجھے جانے والے تمام عناصر مسلسل مانیٹرنگ میں رہیں گے۔آنے والے ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے واچ لسٹ میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی بغیر اطلاع نقل و حرکت پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔پنجاب پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو بغیر اطلاع نقل و حرکت پر 10 مقدمات کا اندراج بھی کر لیا۔