ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز  نےٹیکس چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

محکمہ ایکسائز  نےٹیکس چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :محکمہ ایکسائز  نےٹیکس چوری روکنے کےلئے اہم فیصلہ کر لیا۔

ایکسائزحکام کے مطابق ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے کا20فیصد انعام دیا جائےگا،اب عام شہری بھی ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعامی رقم حاصل کر سکیں گے،نشاندہی پر ٹیکس چور کو چوری کیے گئے ٹیکس کے برابر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا،،ملوث ملازمین و مالکان کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی ایکسائز   حکام کے مطابق صوبائی کابینہ نے انعامی سکیم وسل بلور سسٹم کی منظوری دے دی ہے،نئی سکیم کے لئے رولز میں ترامیم کی سمری جلدبھجوائی جائے گی،وسل بلور سکیم کا رواں مالی سال کے اختتام تک آغاز کردیا جائے گا۔