ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر کی قدر میں کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 549 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ،13 ہزار 992 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 443 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 5 پیسے کی کمی سے امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔