ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ 24 جنوری کو سماعت کرے گا ، عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ مین نااہلی کو چیلنج کررکھا ہے، نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نا اہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔
۔ الیکشن میں نااہلی قانون اور آئین کے منافی کی گئی ہے ، درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔
دوسری پی ٹی آئی کی درخواست موقف اختیارکیا گیا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کروا چکی ہے ۔ الیکشن کمیشن دوبارہ پارٹی الیکشن کے نوٹسز جاری کررہا ہے ، جوغیرآئینی اورغیر قانونی ہے ، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے نوٹسز کالعدم قرار دے۔