جنید ریاض:سرکاری سکولوں میں بہتری لانے کیلئے فی سکول 25 ،25 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
مذکورہ فنڈز سکول مینجمنٹ کونسل کی منظوری سے خرچ کیے جاسکیں گے،سائنس لیب اپ گریڈیشن، رنگ و روغن ،نئے کمروں کی تعمیر کرائی جاسکےگی۔
فنڈز خرچ کرنے کیلئے پیپرا رولز میں بھی رعایت دی گئی ہے،اس سے قبل سکول کونسل کو صرف 2 لاکھ خرچ کرنے کی اجازت تھی۔مذکورہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے سکول سربراہان کو بھاری ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا تھا۔
25 لاکھ روپے کی رقم نان سیلری بجٹ سے الگ دی جائےگی،سکولوں کو ہر 3 ماہ بعد این ایس بی روٹین کے ساتھ ملتا رہے گا۔25 لاکھ روپے کا فنڈ سکولوں کا صرف ایک بار ہی دیا جائے گا۔