لاہور پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف گرینڈآپریشن،815گرفتار

23 Jan, 2025 | 11:26 AM

عرفان ملک : لاہور پولیس کا پیشہ ورگداگروں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔

 ترجمان کے مطابق  رواں ماہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت کارروائیاں جا ری ہیں،815پیشہ ورگداگر کوگرفتارکر لیاگیا،گرفتار ملزمان میں 777مرد،33خواتین اور 5سہولت کار شامل ہیں۔
 سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ لاہور   گداگرمافیا کے خلاف زیر وٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

سی سی پی او  نے ہدایت کی کہ   ڈویژنل افسران گدا گروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں۔

مزیدخبریں