ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار

قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل  نے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ملزم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، مجرم قتل کی واردات کے بعد مسقط فرار ہوا، پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔

رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار ہوا۔آئی جی پنجاب نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی اور

سپیشل آپریشن سیل کو مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔