ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک بسوں کی وجہ سے سموگ کے تدارک میں مدد ملے گی:وزیر ٹرانسپورٹ

الیکٹرک بسوں کی وجہ سے سموگ کے تدارک میں مدد ملے گی:وزیر ٹرانسپورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ:وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔
 دورے کے دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں پی ٹی سی کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی سی کی کارکردگی، الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے ای بسوں کے روٹس و دیگر معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ چین سے ای بسیں لاہور پہنچنے پر ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ،27الیکٹرک بسیں لاہور کی سڑکوں پر فروری کے دوسرے ہفتے تک چلا دی جائیں گی۔الیکٹرک بسوں کی وجہ سے سموک کے تدارک میں بھی مدد حاصل ہوگی۔