شہر میں سردی کی شدت میں کمی،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

23 Jan, 2025 | 09:34 AM

کومل اسلم:شہر میں سردی کو بریک لگ گئی ، موسم خشک،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
صبح سویرے سورج کی کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی ہو گئی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح تاحال برقرار ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 169 ریکارڈ کی گئی۔لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
امریکی قونصلیٹ کے اطراف آلودگی کی شرح، 297عسکری ٹین میں شرح 223ریکارڈ جبکہ فیز8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 199 ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں